اسلام آباد ہائی کورٹ , مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت پی ڈی ایم رہنماوں کے خلاف عدلیہ مخالف بیانات پر توہین عدالت کی درخواست خارج

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ہائی کورٹ , مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت پی ڈی ایم رہنماوں کے خلاف عدلیہ مخالف بیانات پر توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ , مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت پی ڈی ایم رہنماوں کے خلاف عدلیہ مخالف بیانات پر توہین عدالت کی درخواست خارج

نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت پی ڈی ایم رہنماوں کے خلاف عدلیہ مخالف بیانات پر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قراردے دی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کا متعلقہ فورم نہ ہونے کا اعتراض برقرار رکھا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی پٹیشن کیا ہے جس پر وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ ان رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مختلف بیانات دئیے گئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا اس ہائی کورٹ سے متعلق کوئی ذکر ہے ؟ عدالت نے درخواست گزار علی اعجاز بٹر کے وکیل سے کہا کہ آپ  سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ جائیں جن سے متعلق آپ کہہ رہے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار لاہور کا ہے اس کو یہی جگہ کیوں پسند ہے۔پٹشنر کو کہیں لاہور میں بھی عدالتیں ہیں۔جس وقت یہ بیانات دئیے گئے اس وقت کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت کے بعد توہین عدالت کی درخواست خارج کردی

Post a Comment

0 Comments