کوٹلی ستیاں ،عدالت نے کم عرصہ میں دیوانی کیس کا فیصلہ سنا کر ڈنمارک پلٹ شہری کو اسکا حق دلا دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوٹلی ستیاں ،عدالت نے کم عرصہ میں دیوانی کیس کا فیصلہ سنا کر ڈنمارک پلٹ شہری کو اسکا حق دلا دیا

کوٹلی ستیاں ،عدالت نے کم عرصہ میں دیوانی کیس کا فیصلہ سنا کر  ڈنمارک پلٹ شہری کو اسکا حق دلا دیا
 سول جج کو ٹلی ستیاں چوہدری طارق علی نے انتہائی کم وقت میں دیوانی کیس کا فیصلہ سنا کر  ڈنمارک پلٹ شہری کو اسکا حق دلا دیاعدالت نے معروف قانون دان راجہ احسان اللہ ستی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوے کوٹلی ستیاں کے شہری  جو کہ 48 سالوں سے ڈنمارک  میں کاروباری سلسلے میں قیام پزیر تھے اور وہاں کی  شہریت  بھی رکھتے ہیں غلام مصطفیٰ  سکنہ اپر کوٹلی  جن کے  آ بائی گاؤں اپر کوٹلی میں سات مرلے کے مکانوں اور زمین پر قبضہ کے حکم امتناعی گراے جانے اور سات مرلہ مکان پر  انتہائی قلیل وقت صرف پانچ ماہ میں انکے حق میں فیصلہ دیکر اس تاریخی اور مشہور کیس کا فیصلہ سنا کر شہری کو انکا حق دلا دیاجبکہ انکے مد مقابل عادل حسین وغیرہ تھے جس پر غلام مصطفیٰ نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہو ے کہا کہ حق و سچ اور انصاف کے اس فیصلے سے پاکستان کے عدالتی نظام کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے اللہ تعالی کا خصوصی طور پر شکر ادا کیا اور کہا کہ مضبوط دلائل دینے اور پھر ان دلائل پر اتفاق کرتے ہو ے حق و سچ کا فیصلہ  آنے پر دلی  خوشی ہوئی ہے  انہوں نے  راجہ احسان اللہ ستی ایڈووکیٹ کو مضبوط دلائل دینے پر انکا بھر پور شکریہ ادا کیا ۔

Post a Comment

0 Comments