اسلام آباد ،پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیوشن انڈسٹری کے زیراہتمام پاکستان میں سرمایہ کے حوالے سے دوسری تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی نمائش اور کانفرنس 18 سے 20 نومبر تک پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی،جس میں ملک بھر سے نامور بلڈرز،ڈویلپرز، الائیڈ کنٹرکشن انڈسٹری سمیت بینک کے پراجیکٹ اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ بزنس کمیونٹی کثیر تعداد میں شرکت کرے گی،نمائش سے ہونے والی آمدن کی کچھ پرسنٹیج سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بھی مختص کی ہے،اس بات کا اعلان پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیوشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، خورشید برلاس کا مزید کہناتھا کہ ملک میں سرما یہ کاری کے حوالے سے بہت بڑا ایونٹ ہونے جا رہاہے، یہ نمائش ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اوراس نمائش سے پاکستان کی معیشت کو فروغ ملے گا اور نمائش کے انعقاد سےقومی سطح سے بین الااقوامی سطح تک سرمایہ کاری حاصل کرنے کے مواقع پیدا ہونگے،ایک سوال کے جواب میں خورشید برلاس کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ بیرون ممالک کے انوسٹرز بھی پاکستان میں آ کر سرمایہ کاری کریں، ہم حکومت کے کام میں مداخلت نہیں کرتے بلکہ انکا ہاتھ بٹاتے ہیں،حکومت سرمایہ کاری کیلئےیورپ اور امریکہ کو اہم سمجھتی ہے جبکہ ہم نے نیپال، سری لنکا سمیت دیگر چھوٹے ممالک میں بھی کامیاب ایونٹ منعقد کرائے ہیںجن کا بہت اچھا نتیجہ سامنے آیا ہے،خورشید برلاس نے مزید کہا کہ ہم تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کو ساتھ لیکر چلتے ہیں،ہمارا کام سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول اور پلیٹ فارم مہیا کرنا اور انہیں گائیڈ لائنز دیناہے،اس نمائش سے ہونے والی آمدن کی کچھ پرسنٹیج سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بھی مختص کی ہے۔تقریب کی اختتامی اور ایوارڈ تقریب سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
0 Comments