کمشنر آفس اسلام آباد میں جھنڈا لہرایا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کمشنر آفس اسلام آباد میں جھنڈا لہرایا گیا



پاکستان کی آزادی کے 75سال پورے ہونے پر ڈپٹی

 کمشنر آفس اسلام آباد میں جھنڈا لہرایا گیا

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اسلام آباد نےجھنڈا لہرایا ۔اس تقریب میں اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹ اور ڈی سی آفس عملے نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے خصوصی طور پر تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈی سی آفس میں جھنڈا لہرانے کی تقریب منعقد ہوئی جو کہ ایک اعزاز ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہر پیمانے پر لوگ وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنا اپنا حصہ شامل کر رہے ہیں ۔

اس موقع پر ملکی ترقی ، خوشحالی ، امن و سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ 

ملک کے لئے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

Post a Comment

0 Comments