جماعت اہلسنت پاکستان کا سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مہم کا اعلان ،مسلح افواج مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے،پیر خالد القادری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

جماعت اہلسنت پاکستان کا سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مہم کا اعلان ،مسلح افواج مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے،پیر خالد القادری

جماعت اہلسنت پاکستان کا سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مہم کا اعلان ،مسلح افواج مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے،پیر خالد القادری


تمام سطح کی تنظیمات مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے پھیل جائیں: پروفیسر پیر سید مظہر سعید شاہ کاظمی
حکومت اس آفت پر تنہا قابو نہیں پاسکتی، کارکنان میدان عمل میں آئیں: پیر خالد سلطان
 اسلام آباد (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی ) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر پروفیسر پیر سید مظہر سعید شاہ کاظمی نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام سطح کی تنظیمات مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے پھیل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان خالص مذہبی اور نظریاتی تنظیم ہے۔ جماعت  اہلسنّت پاکستان سمجھتی ہے کہ مخلوق کی خدمت سے انسان خالق کی رضا مندی پالیتا ہے۔ پروفیسر پیر سید مظہر سعید شاہ کاظمی نے کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان کے کارکنان تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں امدادی کیمپ لگائیں گے۔ ہر سطح کے ذمہ داران ان کیمپوں کی نگرانی کریں گے۔جماعت اہلسنت کے زیر نگرانی سیلاب زدہ علاقوں میں لنگر خانے قائم کیے جائیں گے جہاں تازہ کھانا سیلاب زدہ بھائیوں کو فراہم کیا جائے گا۔ اور پریشان حال انسانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر نے جماعت کے کارکنان کو حکم دیا کہ وہ امدادی مہم کے سلسلے میں ہر روز کی کارکردگی رپورٹ مرکز کو کو فراہم کریں۔ انھوں نے  علمائے کرام سے اپیل کی کہ جمعة المبارک کے اجتماعات میں لوگوں کو اپنے دکھی بھائیوں کی مدد کے بارے میں ترغیب دی جائے۔ جماعتِ اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظمِ اعلیٰ صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سروری نے کہا کہ جماعتِ اہلسنت   نے پہلے ہی سیلاب زدگان کی امداد  شروع کر رکھی ہے۔ چنانچہ اوستہ محمد، صحبت پور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے علاقوں  میں پہلے ہی سیلاب متاثرین کے لیے لنگر خانے قائم کرکے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پیر خالد القادری نے کہا کہ مسلح افواج مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ تاہم حکومت تنہا اس آفت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ لہٰذا ضروری ہے کہ ہمارے کارکنان مُلک بھر جہاں جہاں مسلح افواج کے دستے امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں وہ اُن کی معاونت کریں اور جہاں حکومتی مشنری موجود نہیں  وہاں براہِ راست سیلاب متاثرین کی خبر گیری کی جائے اور اُن کے دکھوں  کا مداوا کیا جائے

Post a Comment

0 Comments