اوپن ڈالر سستا ہوگیا کرنسی میں مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی اونچی پرواز نیچے آنے لگی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اوپن ڈالر سستا ہوگیا کرنسی میں مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی اونچی پرواز نیچے آنے لگی

اوپن ڈالر سستا ہوگیا کرنسی میں مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی اونچی پرواز نیچے آنے لگی 

اوپن مارکیٹ میں ڈٓالر آٹھ روپے پچاس پیسے سستا ہو کر دو سو بائیس روپے کا ہو گیا

کرنسی میں مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی اونچی پرواز نیچے آنے لگی۔ آئی ایم ایف قرض کی رقم جلد ملنے کے اعلان کے بعد  اوپن  مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھی گئی جہاں ڈالر 8 روپے 50 پیسے کی بڑی کمی سے222روپے کاہو گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 80  پیسے سستا ہو کر 220 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔

ادھر منگل کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 309 پوائنٹس کی کمی   کے بعد 100 انڈیکس 42195 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 0 اعشاریہ 73 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے شئیرز میں  کاروبار ہوا۔ 195 کے شئیرز  کی مالیت میں کمی جبکہ 134 کے شئیرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی۔

دوسری طرف سونے کی قیمتوں  میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ فی تولہ سونا 5100 روپے کی کمی سے 140500 روپے، 10 گرام سونا 4372 روپے کم  ہو کر 120456 روپے کا ہو گیا جبکہ عالمی بازار میں 5 ڈالر اضافے سے 1733 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

Post a Comment

0 Comments