پیس فلیکس ،گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن ، وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور یوتھ کلائمیٹ اکٹویسٹس پاکستان کی جانب سے کھیل امن کے لیے کیوں ضروری ہیں؟؟؟

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پیس فلیکس ،گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن ، وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور یوتھ کلائمیٹ اکٹویسٹس پاکستان کی جانب سے کھیل امن کے لیے کیوں ضروری ہیں؟؟؟

اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 

پیس فلیکس ،گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن ، وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور یوتھ  کلائمیٹ اکٹویسٹس پاکستان کی جانب سے کھیل امن  کے لیے کیوں ضروری ہیں اس کی اہمیت اجاگر کرنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران  سے  نمٹنے میں پیس لیڈر معاشرے میں کیسے موثر کردار ادا کر سکتے ہیں ، اس موضوع کے تحت صحافی خواتین اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے کام کرنے والی نوجوان خواتین نے فٹبال کا دوستانہ  میچ کھیلا، امن کے فروغ میں کھیلوں کی اہمیت  اجاگر کرنےکے لیے اس کھیلے گئے میچ کی ٹرافی یوتھ کلائمیٹ ایکٹویٹسس پاکستان نے تین گول کر کے اپنے نام کر لی جب کہ وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔ صحافی خواتین کی ٹیم کی قیادت چینل 24 کی سئینر رپورٹر روزینہ علی نے کی اور گول کیپر کے فرائض ڈان ٹی وی سے کرن خان نے انجام دئیے، آج ٹی وی سے ثناء ارشد سے دفاعی کھلاڑی کے طور پہ ثناء ارشد نے بہترین کھیل پیش کیا، اس میچ میں سئینر براڈ کاسٹر رخسانہ مسرت نے ریڈیو پاکستان ، عصمت جبیں ڈی ڈبلیو اردو ، فری لانسر صباحت خان ، جی این این سے سبین ، عمرانہ کومل اور بلقیس گراؤنڈ میں متحرک نظر آئی ، جبکہ فاتح ٹیم میں عائلہ عادل نے تین گول کر کے وومن جرنلسٹس آف پاکستان کی ٹیم کو ڈھیر کردیا ، ہنیاء عمران ، عامیرہ عادل ، علینہ عادل، شازیہ ، رخسانہ، زاخیہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔  اس موقع پہ نیشنل پریس کلب کی نائب صدر مائرہ عمران نے خواتین کے کھیلوں میں کردار کی اہمیت پہ گفتگو کی اور جیتنے والی ٹیم کے ٹرافی پیش کی اور کھلاڑیوں میں شیلڈز اور تحائف پیش کئے۔ یہ فٹبال میچ آج ٹی وی سے وابستہ وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی کنوینر فوزیہ کلثوم رانا نے بطور پیس لیڈر منعقد کروایا تھا۔

Post a Comment

0 Comments