وزیراعظم شہباز شریف کابلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
سوموار کو میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تمام متعلقہ ادارے امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ امدادی کیمپس میں کھانوں کی فراہمی کا نہ ہونا افسوسناک ہے، ریلیف کی سرگرمیوں میں وفاق صوبوں سے پوری طرح تعاون کرے گا، جزوی یا مکمل تباہ شدہ مکانوں کا معاوضہ جلد دیا جائے گا۔
0 Comments