وزیرِ اعظم شہباز شریف کا نوشہرہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں اور امدادی کمیپ کا دورہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج سیلاب کی صورتحال اور ریسکیو و امدادی کاروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے نوشہرہ کا دورہ کیا.
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا نوشہرہ میں مردان پُل پر سیلاب کی صورتحال کا بھی جائزہ.
مردان پُل پر وزیرِ اعظم کو دریائے کابل میں سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو کاروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.
وزیرِ اعظم نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے اور فوری ریسکیو کیلئے تمام تر وسائل کو برویے کار لانے کی ہدایات جاری کیں.
وزیرِ اعظم اسکے بعد گورنمنٹ کامرس کالج نوشہرہ میں سیلاب متاثرین کیلیے قائم امدادی کیمپ گئے.
امدادی کیمپ میں وزیرِ اعظم نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی.
0 Comments