جنوبی پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی، کوہ سلیمان کا ایک سو بیس کلومیٹر طویل نشیبی علاقہ زیرآب آگیا۔
کوہ سلیمان میں ایک سو بیس کلومیٹر طویل نشیبی علاقہ زیرِآب آنے سے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، مال مویشی ڈوب گئے۔
راجن پور، ڈی جی خان، تونسہ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے جلدی امراض پھیلنے لگے۔
ادھر سندھ کے علاقے قمبر شہدادکوٹ میں مزید کئی گاؤں ڈوب گئے، شکارپور میں بھی نہروں میں شگاف پڑ جانے سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔
0 Comments