اسلام آباد ،شکرپڑیاں پر خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ مرکزی ملزم گرفتار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،شکرپڑیاں پر خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ مرکزی ملزم گرفتار

اسلام آباد ،شکرپڑیاں پر خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ مرکزی ملزم گرفتار 

پولیس نے ہراساں کرنے والے چار مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں سجاد احمد، عدیل کریم، ریاض خان اور ذاکراللہ شامل ہیں۔ملزمان ٹیکسلا کے رہائشی ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ملزمان کے قبضے سے ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

واقعہ کا مقدمہ سب انسپکٹر آصف علی کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں درج ہے۔ ویڈیوز میں نظر آنے والے تمام ملزمان کی شناخت نادرا کے ذریعے کی جارہی ہے۔ملزمان نے 14 اگست کی شام شکرپڑیاں پر ہراساں کرتے ہوئے ٹک ٹاک بنائیں تھیں۔اس وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments