اسلام آباد تھانہ کورال پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار موٹر سائیکل برآمد
اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال کے ایس ایچ او سب انسپکٹر شفقت فیض نے ہمراہ پولیس ٹیم کے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ 3موٹرسائیکل برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق ملزم ربنواز ولد محمد اکبر جو تحصیل وضلع نوشہرہ کا رہائشی ہے جو پاکستان ٹاون PWD میں شہریوں کے گھروں میں داخل ہو کر موٹر سائیکلیں چوری کرتا تھادوسری جانب ملزم کی موٹر سائیکل چوری کرنے کی CCTV ویڈیو بھی تھانہ کورال پولیس نے حاصل کرلی ہے کامیاب کاروائی زیر نگرانی ایس ایچ او کے کی گئی جس میں اے ایس آئی افضل نے بھی حصہ لیا ملزم سے مزید تفتیش اس وقت جاری ہے
0 Comments