حکومت نے سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد، شہریوں کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

Breaking News

6/recent/ticker-posts

حکومت نے سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد، شہریوں کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد 
حکومت نے سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد، شہریوں کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں سائبر کرائم میں ملوث افراد کے خلاف فوری ایکشن کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں توہین آمیز مواد اور اس کی تشہیر سے متعلق قوانین کو مؤثر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پیکا ایکٹ 2016 میں ضروری ترامیم لانے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ضمنی انتخابات کے دوران سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ نے ضمنی انتخابات کی سکیورٹی کے حوالے سے جائزہ اجلاس طلب کرلیا، سکیورٹی اداروں کے حکام اور چیف سیکرٹری سندھ شریک ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments