اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا منشیا ت و شراب فروشی اورجر ائم پیشہ عناصر کےخلاف بڑ ے پیما نے پرکر یک ڈاﺅن جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا منشیا ت و شراب فروشی اورجر ائم پیشہ عناصر کےخلاف بڑ ے پیما نے پرکر یک ڈاﺅن جاری

ظاہر حسین کاظمی نظام عدل نیوز 
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا منشیا ت و شراب فروشی اورجر ائم پیشہ عناصر کےخلاف بڑ ے پیما نے پرکر یک ڈاﺅن جاری 
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  گزشتہ 24گھنٹوں میںمختلف علاقوں سے منشیات و شراب فروشی اور اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے11 ملزمان گرفتار ،ملزمان کے قبضے سے 900لیٹرمعہ 707بو تلیں شراب ،1326گرام چرس، سٹیکرز،سینکڑوں خالی بوتلیں اور آلات تیاری شراب ،6عدد حقے اور10عدد فلیور،اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکرلیا گیا، گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جا ت میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی دارلحکو مت میں اسلام آ باد کیپٹل پولیس کا جر ائم کے انسداد اورجر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لیے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاﺅن جاری ہے، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے ایک جعلی شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر تین ملزمان جمیل ، بلا ل خا ن اور ہا رون مسیح کو گر فتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 30عدد کین 30/30شراب کل 900لیٹر ، 707بو تلیںشراب ، سٹیکرز،سینکڑوں خالی بوتلیں ، آلات تیاری شراب اور1326گر ام چرس برآمد کرلی، نو ن پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان مزمل احمد ،سبحان علی اوراسرار اللہ کو گرفتار کرکے تین 30بور پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلئے، کھنہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم میر علی خا ن کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، انڈ سٹریل ایر یا پولیس نے غیر قانونی شیشہ سنٹر پر چھاپہ مارکرتین ملزمان سعد، محمد عدنا ن اور نزاکت کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ 6عدد حقے اور10عدد فلیور برآمد کرلیے، جبکہ تھا نہ کورال پولیس نے جعلی شاختی کارڈ بنا کرگن پو ائنٹ پر گا ڑ یاں چھیننے اور مزاحمت پر فا ئر نگ کرکے زخمی کر نے کی وارداتو ں میں ملوث اشتہا ری مجرم عبد الصمد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کےخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد سہیل ظفر چھٹہ نے تما م افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر ، منشیا ت فروشوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور اس کے سدباب کیلئے جامعہ حکمت عملی اپنائی جائے، کسی بھی عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

Post a Comment

0 Comments