راولپنڈی صوبائی حلقہ پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی صوبائی حلقہ پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ

راولپنڈی صوبائی حلقہ پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ 
راولپنڈی کے صوبائی حلقہ پی پی 7کے ریٹرننگ افسر کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی جانب سے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست مسترد کر دی ہے چیف الیکشن کمشنر نے دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کے لئے خاطر خواہ ثبوت فراہم نہیں کر سکا تحریک انصاف کے امیدوار کرنل (ر)شبیر اعوان ہائی کورٹ کے احکامات پرجمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار راجہ صغیر بھی موجود تھے الیکشن کمیشن میں سماعت کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر کو ہائی کورٹ کا فیصلہ پڑھ کرسنایا گیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے ہائی کورٹ کا آرڈر پڑھ لیا ہے چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے امیدوار اور ان کے وکلا کو مخاطب کر کے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے شام 5بجے تک کوئی درخواست نہیں آئی پھر آپ نے شام ساڑھے 5بجے درخواست دینے کے10 منٹ بعد واپس لے لی اس طرح آپ نے درخواست تاخیر سے جمع کرائی اور پھر واپس لے اورپھر آپ الیکشن کمیشن پر الزامات بھی لگاتے ہیں چیف الیکشن کمشنرنے آر اینڈ آئی کو ہدائیت کی کہ آپ تحریری بیان لکھ کر دیں جس پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہم لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر یہاں آئے ہیں چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ تمام معاملات کلیئر ہونے چاہئیں درخواست گزارکے وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ ہمارا امیدوارصرف 49ووٹ سے ہارااور ہماری دوبارہ گنتی کی درخواست پر گنتی نہیں کرائی جارہی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ کی طرف سے کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی یہاں تک کہ کل شام 5بجے تک الیکشن کمیشن کے پاس کوئی درخواست نہیں آئی آپ نے ہائی کورٹ فیصلے کے بعد درخواست دائر کی پھرآپ نے الزام بھی لگایا کہ الیکشن کمیشن ہماری درخواست کو نہیں دیکھ رہا چیف الیکشن کمشنرنے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں آپ کی درخواست کب آئی 5بج کر30منٹ پر شبیر اعوان کے نمائندے درخواست لے کرآئے اور 10منٹ بعد واپس لے کر چلے گئے پریذائیڈنگ افسر کو ذاتی طور پر نتائج دینے ہوتے ہیں یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن سے 21 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ گنتی استدعا کی تھی قبل ازیں آراو کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کئے جانے پر ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کیا گیا تھاجس پرہائی کورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھاالیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی امیدواروں کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پرالیکشن کمیشن نے پی پی 7راولپنڈی میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیاتھا تاہم بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر نے دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کے لئے خاطر خواہ ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments