آر پی او راولپنڈی ریجن عمران احمر کا راولپنڈی کے انتخابی حلقے پی پی 7 کہوٹہ اور کلر سیداں کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ
آر پی او نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پیشگی و دوران الیکشن کیے گئے اقدامات و سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا,
اس موقع پر ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ اور ایس ڈی پی او کہوٹہ بھی آر پی او کے ہمراہ تھے,
ایس پی صدر نے آر پی او کو تمام اقدامات و سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی,
ضمنی الیکشن سے قبل اور دوران پولنگ سیکورٹی انتظامات کو مزید فول پروف بنایا جائے, آر پی او عمران احمر
پولنگ کے آغاز سے قبل اور مکمل اختتام تک فول پروف سیکورٹی و موثر ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائےگا, آر پی او عمران احمر
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر الیکشن سے قبل و دوران الیکشن من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا, آر پی او
ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ملوث اشخاص سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا, آر پی او
ضمنی الیکشن کے حوالے سے ضلعی سطح پر قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی, آر پی او راولپنڈی
کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ ریزرو فورس ہمہ وقت چوکس رہے گی, آر پی او عمران احمر
ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد سمیت عوام کی جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا. آر پی او راولپنڈی ریجن عمران احمر
0 Comments