نظام عدل نیوز اسلام آباد ظاہر کاظمی
اسلام آ بادکیپیٹل پولیس کی منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم جاری ۔ پا نچ منشیا ت فروشوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرکے 4کلوگر ام سے زائد ہیر وئن ،2کلو گر ام سے زائد چرس، 06 پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میںاسلام آبادکیپیٹل پولیس کی منشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،مختلف علاقوں سے پانچ منشیات فروشوںسمیت 11جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے4300گر ام ہیر وئن ، 2115گرام چرس06تیس بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ،تھانہ نو ن پولیس ٹیم نے منشیا ت فروشوںکے خلاف جا ری کر یک ڈاﺅن کے دوران منشیات فروشی میں ملوث دو عورتیں مسما ة شمیم اور فضلیت بی بی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1150گر ام ہیر وئن اور 1090گر ام چرس برآمد کرلی،آ بپارہ پولیس نے ایک کا رروائی کے دوران منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم البر ٹ جا وید مسیح کو گرفتارکرکے1150گر ام ہیر وئن برآمدکرلی، بہارہ کہو اور سہالہ پولیس ٹیمو ں نے منشیا ت فروشوںکے خلاف کارروائیوں کے دوران ملزم وقار عرف وکی سے دو کلو گر ام ہیر وئن اور ارسلان شاہ1025گر ام چرس برآمد کرلی، نیلور اورکورال پولیس نے دو ملزمان حمزہ اور ارسلان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، جبکہ کھنہ پولیس نے ملزم شکیل سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، سہالہ پولیس نے ہو ائی فائر نگ میں ملوث ملزم داود احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، رمنا اور بہا رہ کہوپولیس ٹیمو ں نے دو ملزمان عامر شہزاد اور حبیب الرحمان کو گرفتار کرکے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر اطلا ع کریں۔
0 Comments