سگا بیٹا جائیداد اور پیسوں کی خاطر باپ کا دشمن بن گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سگا بیٹا جائیداد اور پیسوں کی خاطر باپ کا دشمن بن گیا

 

 

اسلام آباد 
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے سراج علی نے کہا ہے کہ انکا سگا بیٹا سراج علی جائیداد اور پیسوں کیلئے انکا جانی دشمن بن گیا ہے جس نے  انکے گھر پر قبضہ کر لیا ہے اور آئے روز ان پر اور اپنی ماں پر تشدد کرتا ہے، وہ ان سے کاروبار کیلئے انکی تمام جمع پونجی بیس لاکھ روپے لے چکا ہے اور مزید رقم کا تقاضا کررہا ہے۔ وہ اسے اپنی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور آئیندہ اس کیساتھ کسی قسم کا تعلق رکھنا نہیں چاہتے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے رہائشی سراج علی کا کہنا تھا کہ وہ بیرون ملک محنت مزدوری کرتے رہے ہیں اور اب واپس اپنے وطن پاکستان آ گئے ہیں، انکا سگا بڑا بیٹا سراج علی جائیداد اور پیسے کی خاطر انکا اور اپنی ماں اور بہن بھائیوں کا دشمن بن گیا ہے، وہ آئے روز مجھ سمیت اپنی ماں اور بہن بھاءیوں کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ اب اس نے تین ماہ سے ہمارے گھر پر بھی قبضہ کر کے سب کو گھر سے بیدخل کر دیا ہے، وہ اس سے قبل ان سے انکی تمام جمع پونجی بیس لاکھ روپے کی صورت میں کاروبار کے نام پر ہڑپ کر چکا ہے، اور مزید رقم کا تقاضا کررہا ہے اور رقم نہ دینے کی صورت میں تشدد اور قتل کی دھمکیاں دیتا ہے، وزیراعظم پورٹل پر شکایت کے باوجود پولیس نے اس کے خلاگف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی ہے، انہوں نے اپنے بیٹے سراج علی  کو اپنے جائیداد سے عاق کرنے کا اعالن کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان، وزیر داخلی، وزیر اعلیٰ کے پی اور کے پی کے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں اور انکی فیمیلی کو انکے بیٹے کے ظلم س ستم سے نجات دلوائیں اورانہیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے اسکے قبضہ سے انکا گھر وا گزار کروائیں تاکہ وہ اپنے گھر میں رہ سکیں۔

Post a Comment

0 Comments