اسلام آباد
ظاہر حسین کاظمی
غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں خلاف کریک ڈاون ،تھانہ آئی نائن اور تھانہ بنی گالہ کے علاقوں میں پیش آنے والے ناخوشگوار فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے، قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کو ہدایت ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ائی جی اسلام آباد
تفصیلات کے مطابق آئی جی قاضی جمیل الرحمن نے تھانہ انڈسٹریل ایریا اور بنی گالہ میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ڈی ائی جی آپریشنز افضال احمد کو ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کی جائے۔۔ڈی آئی جی آپریشنز کو سنیپ چیکنگ کی نگرانی کرنے کا کہا ہے،انہون نے تمام زون کے ایس پیز،تمام سب ڈویژن پولیس افسران اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز رات 12 بجے تک خود علاقوں میں موجود ہوں گے اور تمام تر چیکنگ کی نگرانی خود کریں گے ،آئی جی نے سنیپ چیکنگ کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور کہا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کے اسلحہ کی جانچ پڑتال کرکے سخت کارروائی کی جائے۔۔واضح رہے کہ سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ کی روک تھام، شہریوں کی حفاظت کے لئے شروع کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی
0 Comments