وفاقی دارالحکومت بحریہ ٹاؤن سے اغواء ہونے والے بیوہ ماں کے اکلوتے بیٹے کے قتل کا ڈراپ سین تینوں قاتل پشاور سے گرفتار ‏

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وفاقی دارالحکومت بحریہ ٹاؤن سے اغواء ہونے والے بیوہ ماں کے اکلوتے بیٹے کے قتل کا ڈراپ سین تینوں قاتل پشاور سے گرفتار ‏

 

اسلام آباد 
سید ظاہر حسین کاظمی
14-9-2021
تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ بحریہ ٹاؤن فیز فور سے گاڑی سمیت اغواء کرکے پشاور میں بے دردی سے قتل کیے گئے 24سالہ نوجوان کے قاتلوں کو پشاور پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے انکے قبضے سے مقتول سے بھیجی گئی گاڑی اور آلہ قتل برآمد کر لیا ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے اداکارہ صباء گل کو بھی دوران تفتیش قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق غوری ٹاؤن فیز فائیو اسلام آباد کا 24 سالہ اسد اللہ منیر  رہائشی جو محمکہ شماریات میں بطور ایل ڈی سی ملازمت کرتا تھا اور پارٹ ٹائم ذندگی کو بہتر طریقے سے گزارنے کے لیے" ان ڈرائیور"ایپ کے ذریعے گاڑی چلایا کرتا تھا 5ستمبر کو اسد اپنی بیوہ ماں سے ملنے کے بعد اپنی کار کو لیکر مزدوری پر نکلا جو پھر واپس گھر نہ آیاپولیس ذرائع کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے تین افراد نے  کوبحریہ ٹاؤن فیز فور سے  پشاور کے لیے مقتول کی گاڑی کو بک کیا اور پشاور پہنچتے ہی اسکو قتل کرنے کے بعد اسکی گاڑی ہنڈا 068ایم کیو نمبری چھین کر فرار ہوگئے اسد کے لاپتہ ہونے پر ورثاء نے تھانہ لوہی بھیر میں پولیس کو درخواست دی جسکے بعد 6ستمبر کو مقامی پولیس نے اغواء کا مقدمہ نمبر 466/21درج کرلیا اگلے دن کی اسلام آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ اسلام آباد سے لاپتہ نوجوان کو پشاور میں گاڑی چھینی کے بعد قتل کردیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق تینوں ملزمان کو پشاور پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جن میں سے ایک کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے جبکہ گرفتار ملزمان نے پشاور میں اداکارہ صباء گل کو بھی قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے 

Post a Comment

0 Comments